counter easy hit

ثنا کے شوہر فخر نے ماڈل مناہل شاہ سے دوسری شادی کرلی

Sana

Sana

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثنا کے شوہر فخر نے معروف ماڈل مناہل شاہ سے دوسری شادی رچالی۔

ثنا کے شوہر فخر جن دنوں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ملازمت کر رہے تھے اس دوران ان کی دوستی مناہل شاہ سے ہوگئی جو 7 سال جاری رہی۔ مناہل شاہ اور فخر کے درمیان اچانک کسی بات پر ناراضی ہوگئی جس کے بعد فخر نے اداکارہ ثنا سے شادی کرلی، مناہل شاہ روٹھ کر متحدہ امارات چلی گئیں۔ گزشتہ برس دونوں پریمیوں کا پریم ایک بار پھر جاگ اٹھا جس کے بعد انھوں نے مناہل شاہ کو کراچی میں رہائش اختیار کرنے کی تمام سہولیات مہیا کیں، وہ زیادہ تر وقت کراچی میں مناہل شاہ کے ساتھ گزار نے لگے۔

اس سلسلے میں جب ثنا سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا میرے شوہر نے تین شادیاں کی ہیں اور تینوں شادیاں مجھ سے ہوئی ہیں، میں اس سے زیادہ کچھ اور نہیں کہہ سکتی جب کہ مناہل شاہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا فون بند جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے مناہل شاہ تھائی لینڈ گئی ہیں۔