counter easy hit

ثناء چیمہ کی موت قتل ثابت، والد سمیت 3 ملزم گرفتار

لاہور: پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ کو گلا دباکر قتل کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

Sana cheema death proved to be murder, arrested 3 accused including fatherپنجاب فرانزک لیبارٹری نے اطالوی نژاد شہری ثناء چیمہ کو گلہ دبا کر قتل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ثناء چیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔ پولیس نے فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ثناء چیمہ کے والد، بھائی اور چچا کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ ماہ  سول جج، پولیس اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں اطالوی نژاد خاتون ثنا چیمہ کی قبر کشائی کی گئی اور لاش کے نمونے فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گجرات کے نواحی گاؤں منگووال میں گزشتہ ماہ اطالوی شہریت کی حامل 26 سالہ پاکستانی لڑکی ثنا چیمہ کی موت واقع ہوگئی تھی، متوفی کے گھر والوں نے ثنا کی موت کو حادثے کا نتیجہ قرار دے کر سپرد خاک کردیا تھا۔ سوشل میڈیا اور اطالوی اخبارات میں ثنا کی موت کو حادثے کے بجائے غیرت کے نام پر قتل قرار دیا گیا تھا۔