counter easy hit

سلمان خان نے فواد خان کی جگہ لے لی

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے نامور ہدایت کار کرن جوہر کی اگلی فلم’رات باقی‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان کی جگہ لے لی۔

Salman took place of Fawad Khan

Salman took place of Fawad Khan

فواد خان  گزشتہ برس کرن جوہر کی زیر ہدایت بننے والی فلم اے دل ہے مشکل میں اہم کردار نبھا کر سب کے دل جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ کرن جوہر نے فواد خان کو ان کی جاندار اداکاری کے باعث اپنی اگلی فلم ’رات باقی‘ میں کترینہ کیف کے مد مقابل مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا تھا جب کہ فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس شروع ہونی تھی لیکن نومبر میں  پاک بھارت کشیدگی کے باعث شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب کرن جوہر کو انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بولنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی فلم میں کسی بھی پاکستانی فنکار کو لینے سے معذرت کرلی تھی تاہم اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ کرن جوہر نے بھارتی انتہا پسندوں کے خوف کے باعث اپنی نئی فلم میں فواد خان کی جگہ سلمان خان کو کاسٹ کرلیا ہے جس کی ہدایت کاری کے فرائض آدیتیہ دھر انجام دیں گے۔ واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جس کے باعث اداکارہ ماہرہ خان بھی اپنی پہلی بھارتی فلم ’رئیس‘ کی تشہیری مہم میں حصہ نہیں لے سکی تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website