counter easy hit

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے کو بازیاب کرا لیا گیا

Salman Taseer

Salman Taseer

شہباز تاثیر کو 2011ء میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغواء کر لیا گیا تھا۔ اغواء کاروں کی جانب سے 50 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
کوئٹہ: (یس اُردو) حساس اداروں نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو بلوچستان کے علاقے کچلاک سے بازیاب کر وا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز تاثیر کی صحت ٹھیک ہے اور انھیں بحفاظت لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب اغوا میں ملوث افراد کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی اپنے ایک بیان میں شہباز تاثیر کے بحفاظت بازیاب ہونے کی تصدیق کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے کچلاک میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہباز تاثیر کو بازیاب کروایا۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کہتے ہیں کہ شہباز تاثیر کو مقامی ہوٹل کے عقب میں کچے مکان میں رکھا گیا تھا جنہیں مشترکہ آپریشن میں بازیاب کرایا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بھی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔ کہتے ہیں کہ شہباز تاثیر بدھ کے روز اپنے گھر پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ شہباز تاثیر کو 26 اگست 2011ء میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغواء کر لیا گیا تھا۔ اغوا کاروں کی جانب سے 50 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ شہباز تاثیر گلبرگ کے علاقے حسین چوک کے قریب اپنے دفتر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل اور گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے انھیں گن پوائنٹ پر روکا اور اپنے ساتھ لے گئے۔