counter easy hit

سلمان خان کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کی لیے خاص تحفے کا اعلان

Salman Khan's special gift to fans on his birthday

Salman Khan’s special gift to fans on his birthday

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو خاص تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ فلمی ستارے جتنا اپنے مداحوں کے قریب رہتے ہیں، اتنا ہی مقبول رہتے ہیں، شاید اسی لئے بالی ووڈ کے خوبرو خان نے اپنے جنم دن پر اپنے پرستاروں کیلئے کچھ خاص پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27دسمبر کو سلمان خان نے ایک ایسی ایپلی کیشن لاؤنچ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کی مدد سے وہ اپنے فینز سے مزید قریب ہوسکیں گے اور اپنی زندگی اور فلمی کیرئیر سے متعلق آگاہ کیا کریں گے۔ اور سلمان خان نے ٹوئیٹر پر اس ارادہ کے بارے میں اس خاص تصویر کے ساتھ اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر انگریزی میں درج ہے کہ ’’یہ 27 دسمبر کو میری ایپ کا برتھ ڈے ہے، صرف آپ کے لیے‘‘،

سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنےوالے سلمان خان رواں سال’’سلطان‘‘ کی کامیابی پر بے حد مسرور ہیں اور اسی خوشی کو وہ اپنے جنم دن پر مداحوں کے ساتھ ایپلی کیشن لاؤنچ کر کے منانا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل سونم کپور اور سنی لیون بھی ایپلی کیشن لاؤنچ کرچکیں ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website