counter easy hit

سلمان خان کی پہلی محبت کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

salman-khans-first-love-in-pictures-2

salman-khans-first-love-in-pictures-2

ممبئی: (یس نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی پہلی محبت ماڈل گرل شاہین جعفری کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

بالی ووڈاسٹار سلمان خان 5 دہائیاں  گزارنے کے باوجود اب تک کنوارے ہیں لیکن ان کے معاشقے کیرئیر کے آغاز سے ہی جاری ہیں جب کہ ان کے اداکارہ سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے، کترینہ کیف اور دیگر کئی اداکاراؤں کے ساتھ معاشقے زبان زد عام رہے ہیں لیکن اب ایک ایسی ماڈل کی تصاویر سامنے آئی ہیں جنہیں سلو میاں کی پہلی گرل فرینڈمانا جاتا ہے۔

salman-khans-first-love-in-pictures-2

salman-khans-first-love-in-pictures-2

بھارتی صحافی جسیم خان نے سلمان خان کی زندگی پرکتاب لکھی ہے جس کے مطابق سلو میاں زمانہ  طالبعلمی میں ہی ماڈل شاہین جعفری کی محبت میں گرفتار ہوچکے تھے جب کہ اداکارہ سنگیتا بجلانی کو سلمان کی پہلی گرل فرینڈ تصویر کیا جاتا ہے جو غلط ہے۔

سلمان خان فلمی دنیا میں انٹری سے پہلے ہی ماڈل شاہین جعفری کے ساتھ دیکھے جارہے تھے جب کہ دونوں کے درمیان معاشقہ طویل عرصہ جاری رہا اوردونوں خاندانوں کی جانب سے شادی کے لیے آمادگی کا اظہار بھی کردیا گیا تھا لیکن اداکارہ سنگیتا بجلانی کی انٹری نے دونوں میں دوریاں ڈال دی تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website