counter easy hit

سلمان خان اوم پوری کی آخری خواہش پوری نہ کرسکے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ  سلمان خان  لیجنڈری اداکار اوم پوری کی آخری خواہش  پوری نہ کرسکے۔

`Salman Khan was not fulfilled Om Puri's last wish

Salman Khan was not fulfilled Om Puri’s last wish

لیجنڈری اداکار اوم پوری دل  کا دورہ پڑنے سے چل بسے  جس کے باعث فلم نگری کا ایک درخشاں باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا،لیجنڈری اداکار  بھارتی معاشرے کی برائیوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے اور ان مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے  کئی آرٹ  فلموں میں بھی کام کیا۔اوم پوری انتقال سے قبل بھی بھارتی معاشرے کے سیاہ چہرے سے اپنی اداکاری کے ذریعے پردہ چاک کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے اور دلت خواتین کے ساتھ ظلم وستم اور جنسی زیادتی  کے واقعات پر مبنی فلم ’’رام بھجن زندہ باد‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فلم کو اگلے ماہ نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا  اور اس کی تشہیر کے لیے کل ہی انہوں نے سلمان خان سے ان کے مقبول رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ سیزن 10 میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا جس پر سلو میاں نے فوراً حامی بھرتے ہوئے جلد ہی شو میں بلانے کی یقین دہانی کرائی لیکن زندگی نے لیجنڈری اداکار سے وفا نہ کی۔

دوسری جانب اداکار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈری اداکار اوم پوری کے ساتھ فلم’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے سیٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہرہ آفاق اداکار سے محروم ہوگئے۔

View image on Twitter

واضح رہے کہ اوم پوری  سلمان خان کے ساتھ فلم’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے جو کہ ان کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہوئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website