counter easy hit

سلمان خان کا سونم کپور کو شادی پر مہنگا ترین تحفہ

لاہور: بالی ووڈ کے دبنگ خان اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی سخاوت اور دریا دلی کے حوالے سے بھی مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کو قیمتی تحائف دیتے ہیں۔ دبنگ خان کی جانب سے قریبی دوست انیل کپور کی صاحبزادی کو دیا جانے والا تحفہ اب تک کا مہنگا ترین تحفہ تصور کیا جارہا ہے۔

Salman Khan the most expensive gift on the wedding to Sonam Kapoorسلمان خان نے حال ہی میں فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں اپنے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سونم کپور کی شادی میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاہ رخ خان، انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ جم کر موج مستی کی۔ بھارتی میڈیا پر شادی میں سلمان خان کی جانب سے سونم کپور کو لگژری کار تحفے میں دینے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے سونم کپور اور آنند اہوجا کو شادی کے موقع پر 90 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی اوڈی کار تحفے میں دی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان سونم کپور کے والد انیل کپور کے ساتھ فلم ’ریس 3‘ میں بھی ادکاری کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔