counter easy hit

سلمان خان نے والدہ کی خواہش پر شادی کا فیصلہ کرلیا

Salman Khan has

Salman Khan has

بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے اپنی بیمار والدہ کی خواہش پر شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ممبئی: (یس اُردو) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں جس میں سنگیتا بجلانی، ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف سرفہرست ہیں جبکہ کئی معاشقوں کے باوجود سلمان خان فلم نگری کے اب تک کنوارے اداکار ہیں جن کی شادی کا انتظار تمام مداحوں کو بے چینی سے ہے تاہم اب سلو میاں نے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی بیمار والدہ کی خواہش پر شادی کا فیصلہ کیا اور وہ رواں سال کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے جبکہ شادی کے لیے لڑکی کی تلاش کا کام تاحال باقی ہے لیکن شادی کے فیصلے کے ساتھ ہی دبنگ خان کی رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا کے ساتھ منگنی کی افواہیں بھی گردش کرنا شروع ہو گئی ہیں۔