counter easy hit

دبنگ خان نے کمٹمنٹ کرلیا توکرلیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارسلمان خان اپنی فلموں کو کامیاب بنانے کے لیے ان تھک محنت کرتے ہیں اوربہترین اداکاری کے لیے وہ دن رات ایک کر دیتے ہیں لیکن اس بار وہ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے لیکن وہ اپنے کام سے پیچھے نہ ہٹے اور شوٹنگ جاری رکھی اور اس طرح ہی اپنی کہی ہوئی بات کہ ’’سلمان خان نے ایک بار کمٹمنٹ کرلیا توکرلیا‘‘ کو سچ کردکھایا۔

Salman Khan has had a commitment

Salman Khan has had a commitment

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان باکس آفس پر کامیاب فلمیں دینے کے حوالے خاصے مشہورہیں لیکن اداکارسلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے اوران کی ٹانگ پرخاصی چوٹ آئی، چوٹ لگنے کے بعد اداکارصحیح طورپرچل بھی نہیں پارہے تھے لیکن فلم کی بے حد فکرکے باعث انہوں نے شوٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ اداکار ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران درد کودورکرنے کے لیے مختلف قسم کی دوائیاں بھی لیتے رہے لیکن انہوں نے آرام کرنے کوترجیح نہ دی۔ اس سے قبل جب اداکاران کے دونوں بھائی اربازخان اورسہیل خان بھارت کے معروف پروگرام ’’کافی ود کرن‘‘ کے پروگرام میں ایک ساتھ مدعو کیے گئے تھے تو اربازخان کا کہنا تھا کہ سلمان خان بہت کم ہی اپنے کام سے چھٹیاں لیتے ہیں، سلمان کو کام کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔واضح رہے کہ اداکارسلمان خان نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں مرکزی کردارادا کرتے نظرآئیں گے جب کہ شا ہ رخ خان بھی فلم میں مختصرکردارنبھائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website