counter easy hit

سلمان خان کی نئی فلم سلطان کی نئی جھلک جاری

Salman Khan'

Salman Khan’

ممبئی ……بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کی نئی فلم سلطان کی نئی جھلک جاری کردی گئی ہے، اس تصویر میں انوشکا سلمان خان کے کندھے پر ہاتھ رکھے اسپورٹس لباس میں ملبوس مسکراتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں انوشکا پہلی بار دبنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ،جس کے لئے نا صرف وہ بہت خوش ہیں بلکہ بہت محنت بھی کر رہی ہیں۔علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں انوشکا اور سلمان کے علاوہ رندیپ ہودا ،ٹائرون ووڈلے اور امت سدھ بھی شامل ہیں۔واضح رہے فلم سلطان رواں سال8جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔