ویسے تو بولی وڈ سلطان دپیکا پڈوکون کی سخت حریف اداکاراؤں پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف، کرینہ کپور اور انوشکا شرما جیسی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

پہلی فلم کے مقابلے ’کک 2‘ میں زیادہ کردار اداکاری کرتے نظر آئیں گے، جب کہ مرکزی کاسٹ میں سلمان خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون کو لیا جائے گا۔’کک 2‘ کے حوالے سے دیگرخبریں ہیں کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل کرلیا گیا ہے، جب کہ اسے 2019 کے کرسمس کے موقع پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ ’کک 2‘ سلمان خان کی 2014 میں آنے والی فلم ’کک‘ کا سیکوئل ہے، اس فلم میں ان کے ساتھ جیکولین فرنانڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں تھی۔خبریں ہیں کہ سلمان خان اپنی آنے والی فلم ریس تھری میں جیکولین فرنانڈس کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے، اور اسی وجہ سے اداکارہ کو کک 2 میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔ممکنہ طور پر کک 2 کی شوٹنگ 2018 کی پہلی سہ ماہی میں شروع کردی جائے گی۔اس وقت سلمان خان کترینہ کیف کے ساتھ آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جب کہ دپیکا پڈوکون ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔








