counter easy hit

سلمان اور رنبیر کی فلموں کا باکس آفس پر تصادم کا امکان

ممبئی: بالی ووڈ میں ایک دوسرے کے سخت حریف سلمان خان اور رنبیر کپور کی فلموں کے درمیان رواں سال کرسمس کے موقع پر باکس آفس پر تصادم کا امکان ہے۔

Salman and Ranbir are likely to encounter on film box office

Salman and Ranbir are likely to encounter on film box office

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اداکارہ کترینہ کیف کی وجہ سے سلمان خان  کی ناراضی مول چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ طویل عرصے سے دونوں کے  تعلقات  کشیدہ ہیں جب کہ  دونوں اداکار تقریبات میں بھی ایک دوسرے کی شکل دیکھنا گوارا نہیں کرتے اور نظر انداز کردیتے ہیں لیکن اب دونوں کی فلمیں باکس آفس پر ٹکرانے والی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی  رنبیر کپورکو لے کر سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس کی  نمائش بھی  کرسمس کے موقع پر کی جائے گی  لیکن اب بالی ووڈ اسٹارسلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘  کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے بھی 21 دسمبر کو فلم کی نمائش کا اعلان کیا ہے جس کے بعد رواں سال کرسمس کے موقع پر دنوں فلموں کے مابین باکس آفس پر رن پڑنے والا ہے۔دونوں فلموں کی ایک ساتھ نمائش کے اعلان کے ساتھ ہی باکس آفس پر بڑے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے لیکن اب دیکھنا ہوگا سلمان اور کترینہ کی جوڑی اکیلے رنبیرکو شکست دینے میں کامیاب ہوگی یا نہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان  اور رنبیر کپور کی فلموں کی شوٹنگ رواں ماہ شروع کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website