counter easy hit

فرانس سٹیڈٰیم میں خود کو دھماکے سے اڑانا چاہتا تھا :صالح عبدالسلام

Saleh Abdul Salam

Saleh Abdul Salam

پیرس حملوں کے بعد صالح عبدالسلام کو مفرور قرار دیا گیا تھا ، حملوں میں ایک سو تیس افراد جان کی بازی ہار گئے تھے
پیرس (یس اُردو) پیرس حملوں کے گرفتار ملزم صالح عبدالسلام نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فرانس سٹیڈیم میں خود کو دھماکے سے اڑانا چاہتا تھا لیکن بعد میں ارادہ بدل دیا ۔ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز سے گرفتار ہونے والے پیرس حملوں کے ملزم صالح عبدالسلام کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تاہم وہ اسے فرانس بھجوائے جانے کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے ۔ ،،تفتیش کاروں کو امید ہے کہ 26 سالہ فرانسیسی شہری سے داعش کے منصوبوں اور مالی معاونت سے متعلق اہم معلومات مل سکتی ہیں ۔ پیرس حملوں کے بعد صالح عبدالسلام کو مفرور ملزم قرار دیا گیا تھا ۔ پیرس حملوں میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہوئے تھے ۔