counter easy hit

سپریم کورٹ نے صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق کیس کی مختصر سماعت کی، صدر پی ایف یو جے اور فرنٹیئر پوسٹ کے مالک پیش

اسلام آباد (اصغر علی مبارک) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق کیس کی مختصر سماعت کی۔

صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ کچھ میڈیا ہاؤسز نے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے ہیں، آپ نے عید سے پہلے حکم دیا تھا تنخواہ ادائیگی کا لیکن اکثر اداروں نے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے گئے۔  جن اداروں نے جھوٹا بیان حلفی دیا ہے ان کے خلاف آپ درخواست دیں۔ ھم سن لیں گے چیف جسٹس کا افضل بٹ سے مکالمہ کے دوران استفسار ۔چیف جسٹس نے کہا کہ  اس معاملے کی سماعت کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ ورکرز کو تنخواہ ملے۔ فرنٹیئر پوسٹ لاھور کے مالک عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ادائیگیوں تک ادارہ کام کرنے والے ورکرز کے نام کر دیا ہے۔  چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تو اچھا اقدام ہے۔  الگ سے درخواست دائر کریں، اسکے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔