counter easy hit

سپہ سالار نے جو کہا کر کے دکھایا

Salam to Gen. Raheel Sharief

Salam to Gen. Raheel Sharief

ایک سچے اور پروفیشل سپاہی کی نشانی جو تاریخ کے مطالعہ سے ہمیں ملتی ہے وہ یہ ہےکہ اپنی منزل کے بارے میں واضح اور ادارے کے بارے میں سچا ہوتا ہے اور وہ ہر بات بغیر کسی تصنع اور بناوٹ کے بیان کر دیتا ہے جس سے اس کی قابلیت کا اندازہ اور ادارے پر غیر متزلزل اعتماد نظر آتا ہے پاکستانی فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے گزشتہ دنوں گلگت میں سی پیک سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے واشگاف الفاظ میں ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے سب کچھ کر گزرنے کا دو ٹوک اظہار کیا۔ بھارتی ریشہ دواینوں اور را کے ذریعے کی جانے والی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے سی پیک منصوبے کی مکمل حفاظت کے ساتھ ساتھ ملکی سیکورٹی کے لئے سب کچھ کر گزرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ملکی عسکری ادارے بخوبی واقف ہیں کہ بھارت سی پیک منصوبے کو زک پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے گا۔ لہٰذا اس اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے چیف کی قیادت میں آرمی نے اس کی سیکورٹی و حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے تاکہ دشمن کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔آپریشن ضرب عضب ہو یا کراچی آپریشن کا معاملہ فوج نے اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن پورا کیا ہے۔ ہر معاملے کو میرٹ اور ملکی سلامتی سے منسلک کر کے اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھا گیا۔ آج کراچی امن کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ جس کی وجہ سے دہشت گری کے واقعات میں 74فیصد، ٹارگٹ کلنگ میں 94 فیصد، بھتہ خوری میں 95 فیصد اور اغواء برائے تاوان میں 99 فیصد کمی آئی ہے۔ یہ سب کچھ کسی معجزے سے کم نہیں ۔ اس کے پس منظر میں مربوط منصوبہ بندی بہترین حکمت عملی شاندار قیادت اور مسلسل مانیٹرنگ جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ایک طرف آپریشن کراچی جاری ہے تو دوسری طرف آپریشن ضرب عضب جس میں بہادر افواج 537 آفیسر اور جوان شہادت کا جام نوش کر چکے ہیں جبکہ2272جوان زخمی ہیں۔پاکستانی فوج کے سپہ سالار نے جو کہا وہ کر دکھایا۔ انہوں نے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا لہٰذا دہشت گردی کو اس کے گڑھ میں گھس کے ختم کردیا۔ پوری دنیا جس کام کو نا ممکن قرار دیتی تھی۔ ہماری بہادر فوج افواج نے اسے اپنے خون کی آبیاری کرکے کر دکھایا۔ اگرچہ اب بھی شکست خوردہ دہشت گرد روایتی دشمن کی شہ پرا کا دکا حملے کر رہے ہیں مگر مردان کچہری کا حملہ ہو یا کرسچن کالونی وار سکل ڈیم پر شب خون یہ صرف اپنی شکست کے زخم کو چاٹنے کا طریقہ ہے۔ کو مبنگ آپریشن نے آپریشن ضرب عضب کے نتائج کو مزید تقویت دینا شروع کر دی ہے۔ دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں میں قابو کرنے سے خود کش دھماکوں اور سرکاری عمارات پر حملوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں اس کے مزید خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔ بھارتی قیادت نے بلوچستان اور گلگت بلتستان میں اپنی مداخلت کا خود اقرار کر لیا ہے جس کا جواب سیاسی قیادت عالمی فورمز پر دے رہی ہے مگر عسکری قیادت کی جانب سے را کی ریشہ دوانیوں کا علم ہونا اور اس کاہر وقت علاج کرنا قیادت کی مثبت سوچ کی عکاس ہے۔ 6 ستمبر کو یوم دفاع پر جنرل ہیڈ کواٹر میں منعقدہ تقریر سے خطاب دشمن کو فوجی اور سفارتی محاذ پر بروقت منہ توڑ جواب کی عکاسی کرتا ہے۔ اس خطاب کی جامعیت کسی محب وطن باشعور شخص کے ذہنی پردے پر مکمل طور پر عیاں نظرا ٓئی۔ ضرب عضب کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے شہدا ء کی قربانیوں اور زخمی سپاہیوں کی خدمات کو سراہا۔ اس میں شک نہیں کہ شہداء کی بے مثال قربانیوں نے آپریشن ضرب عضب میں لازوال داستانیں رقم کیں۔ جس پر باہر کی دنیا نہ صرف حیران ہے بلکہ ہماری افواج کی قابلیت کی معترف بھی ہے۔ پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کے لئےوہی جذبات رکھتی ہے جس کا اظہار جنرل راحیل شریف نے کیا۔ پاکستان نا قابل تسخیر ہے اور اس کا سہرا ہماری بہادر افواج کے سر ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website