counter easy hit

پاناما لیکس راہداری منصوبہ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ، چوہدری سجاد ڈوگہ

Sajjad dugh

Sajjad dugh

پیرس(عمیر بیگ)وزیر اعظم منصب پرفائز رہنے کا جواز کھوچکے ،آج تک پاکستان میں کسی بھی شخص کو کرپشن کرنے پر کوئی سزا نہیں دی گئی۔ پاناما لیکس میں وزیر اعظم پر کرپشن ثابت ہو چکی ہے انہیں منصب پر فائز رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ استعفیٰ دے کراپنے آپ پرشفاف انکوائری کرائیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر کیا، انہوں نے کہا کہپاناما لیکس راہداری منصوبہ کو روکنے کی سازش ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پر اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں اور احتساب کے لئے خود کو پیش کریں۔ اقتدار میں رہ کر احتساب نہیں ہوسکتا وزیر اعظم استعفی ٰ دے کر خود کو احتساب کیلئے پیش کریں