counter easy hit

نوازشریف اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں، چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ، چوہدری سجاد ڈوگہ

Sajjad dugh

Sajjad dugh

پیرس(عمیر بیگ)اسمبلیاں تحلیل کرکے عام انتخابات کا اعلان کیا جائے ، وزیر اعظم نوازشریف کا خطاب قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔ نوازشریف اقتدارمیں رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں۔انہیں اقتدارمیں رہنے کا کوئی حق نہیں۔اسمبلیاں تحلیل کرکے دوبارہ انتخابات کا اعلان اور خود کو احتساب کے لئے پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر میڈیا سے کیا، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں ہمیشہ عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ جاتاہے جبکہ ان حواری دن بدن مالی طور پر مستحکم ہوجاتے ہیں۔ حکومت میں ملکی ترقی اور ضروریات کے نام پر ریکارڈ اربوں روپے کے قرضے حاصل کرکے قوم کو مزید مقروض کر دیا۔