counter easy hit

ساجد ناڈیاوالا کی فلم میں بالی ووڈ کے خانز ایک ساتھ نظر آئینگے

Khans

Khans

ممبئی : بالی ووڈ میں جو کام کبھی نہیں ہوا، اب ہونےجا رہاہے۔ کنگ خان ،مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان اور دبنگ سلمان خان جلد اپنے چاہنے والوں کو ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

سلمان خان کے قریبی دوست اور فلم “کک”کے ہدایت کار ساجد ناڈیاوالا نے تینوں خانز کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہو گا جب تینوں خانز کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئینگے۔فلم کی شوٹنگ جنوری 2017ء میں شروع ہو گی اور فلم اسی برس دسمبر میں ریلیز کی جائیگی۔