counter easy hit

حکومت اپنی پالیسیوں کے سبب خاتمہ کے قریب ہے، ساجد حسین گوندل

Sajid Hussain Gondal

Sajid Hussain Gondal

سپین(بیورو چیف)ن لیگ کی حکومت اپنی پالیسیوں کے سبب خاتمے کے قریب ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد حسین گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں نواز شریف اور ان کے خاندان کا نام ہے ، جواب بھی انہی کو دینا ہے۔ گڈ گورننس کا جھوٹا نعرہ بلند کرنے والوں نے صوبے بھر کے تما م ادارے مفلوج بنا دئیے ہیں۔ نام نہاد تجربہ کار وزرا نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔بدعنوانی و کرپشن کی کہانیاں عام ہیں۔پانامہ لیکس پر حکومت کی ہٹ دھرمی کا جواب عید کے بعد ‘‘ رائے ونڈ مارچ ’’ سے دیا جائے گا۔