counter easy hit

حکمران عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ،ساجد گوندل

 Sajid Gondal

Sajid Gondal

سپین(بیورو چیف)حکمران عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح سے ناکام ہو چکے ہیں، انکی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے قوم زندہ درگور ہوگئی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری نے قوم کو مایوس کر دیا ہے جبکہ رمضان بازار کے لیے اربوں روپے کا پیکیج محض ایک ڈرامہ ہے جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔