counter easy hit

ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ میں آج کلاسزکے افتتاح کے بعدنئے تعلیمی دورکا آغازہوگا،سجاداحمدبٹ

Sajad Ahmad Bhat

Sajad Ahmad Bhat

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ کے ڈپٹی کنوینئرسجاداحمدبٹ نے ایک بیان میں کہاہے کہ ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ میں آج کلاسزکے افتتاح کے بعدنئے تعلیمی دورکا آغازہوگا،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفراقبال نے ڈویژنل پبلک سکول کی صورت میں اہلیان لالہ موسیٰ کو جو تحفہ دیاہے ،اسے آنے والی نسلیں بھی یادرکھیں گی ،ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ سے تعلیم حاصل کرنے والے بچے کل کو ملک کی باگ ڈورسنبھالیں گے اور پاکستان سمیت دنیابھرمیں لالہ موسیٰ کا نام روشن کریں گے،انہوں نے کہاکہ چوہدری جعفراقبال لالہ موسیٰ سمیت حلقہ این اے 106کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو مرحلہ وارپوراکررہے ہیں ،اب جلدلالہ موسیٰ میں ایل ای ڈی لائٹس روشن ہونگی اور یوٹرن کا کام بھی جلدشروع ہوگا۔