counter easy hit

مون سون کے پیش نظر تینوں تحصیلوں کے ٹی ایم ایز صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں۔ڈی سی او سائرہ عمر

Saira Eco Age

Saira Eco Age

ننکانہ صاحب(عبدا لغفار چوہدری)حالیہ مون سون سیزن کے پیش نظرضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر سرپرائز وزٹ کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او سائرہ عمر نے آج شہر کے سرپرائز وزٹ کے دوران کیا۔ڈی سی او سائرہ عمر نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر موجود عملے کی مانیٹرنگ صفائی کے معیار کی چیکنگ،ڈینگی کی روک تھام کے اقدامات کیے جائیں اور کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھانے سمیت نالیوں کی صفائی کرنے کے علاوہ دیگر اقدامات اٹھائے جائیں ۔تاکہ بیماریوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔اور ڈینگی کے خاتمے کے لیے بر وقت انتظامات مکمل کرلیے جائیں۔اس موقع پر ٹی ایم او ننکانہ امجد ڈھلوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آج محکمہ کیارہ صاحب ،اقبال پارک اور بابا فرید پارک کی صفائی ستھرائی کی جارہی ہے ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک ،بھی ان کے ہمراہ تھے