counter easy hit

سیف علی خان اور امرتا سنگھ میں طلاق کیوں ہوئی؟

Saif Ali Khan

Saif Ali Khan

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی زندگی بھی کسی فلم سے کم نہیں ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں ان کی زندگی سے جڑے وہ قصے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں۔
ممبئی: (یس اُردو) چھوٹی سی عمر میں امرتا سنگھ سے شادی، طلاق اور پھر کرینہ کپور جیسی خوبصورت ہیروئن سے شادی کرنا، چھوٹے نواب کی زندگی بھی کسی فلم سے کم نہیں ہے۔ سیف علی خان کی عمر ابھی اکیس سال کی تھی کہ ان کی اپنے وقت کی معروف ہیروئن امرتا سنگھ سے ہو گئی۔ امرتا کی عمر اس وقت 33 سال تھی۔ پہلی ملاقات میں ہی دونوں ایک دوسرے کے دیوانے ہو گئے۔ اور ایک دوجے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں کی شادی کا فیصلہ جتنا دنیا کے لئے چونکانے والا تھا، اتنا ہی دونوں کے گھر والوں کے لئے بھی تھا لیکن ایک دوسرے کے پیارمیں ڈوبے سیف اور امرتا نے دنیا کی پرواہ کئے بغیر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اخر کار وہ وقت بھی آ گیا جب اکتوبر 1991ء میں سیف اور امرتا کی دھوم دھام سے شادی ہوئی۔ شادی کے بعد ان کے دو بچے بھی ہوئے۔تاہم ان کی خوشحال زندگی میں ایک ایسا طوفان آیا کہ دونوں کے تعلقات میں دراڑ پڑ گئی۔ ہوا یوں کہ سیف علی خان کی ملاقات اطالوی ماڈل روزا سے ہوئی تو انھیں اپنا دل دے بیٹھے۔ روزا کے پیار میں پاگل سیف نے امرتا کو طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا۔ سیف اور امریتا کی شادی جتنی چونکانے والی تھی، اتنی ہی چونکانے والی ان کی طلاق کی خبر بھی تھی۔ امرتا سے طلاق کے بعد سیف روزا کے ساتھ رہنے لگے لیکن اچانک یہ رشتہ بھی ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد سیف کا دل روزا کو چھوڑ کر کرینہ کپور پر آ گیا۔ فلم ٹشن کے سیٹ پر سیف کرینہ سے کیا ملے انہیں کے ہو کر رہ گئے۔ کرینہ اور سیف نے 2012ء میں شادی کر لی اور آج دونوں ساتھ ہیں۔