counter easy hit

پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

Safe Cities Project

Safe Cities Project

پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کہتے ہیں سیف سٹیز پراجیکٹ کے ذریعے شہروں کو محفوظ بنایا جائے گا۔
لاہور: (یس اُردو) ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا، جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس نظام میں بہتری کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پنجاب سیف سٹیز پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ اکتوبر میں مکمل ہو گا۔ ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں سیف سٹیز پراجیکٹ شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں منصوبے کیلئے اراضی کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔ سیف سٹیز پراجیکٹ کے ذریعے شہروں کو محفوظ بنایا جائے گا۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے سیف سٹیز پراجیکٹ اہم کردار ادا کرے گا۔