counter easy hit

سعید غنی نے وزیراعظم کا ایسا نام رکھ دیا کہ جان کر آپ کو شدید غصہ آجائے گا

کراچی (ویب ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کا نام بدل کر ’انڈے والا‘ رکھ دیا ہے۔ کراچی میں گیس کی فراہمی کی بندش کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ اگر دوبارہ گیس کی بندش کی گئیتو سوئی سدرن کے دفتر کے باہر احتجاج کریں گے۔ وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ جاہل لوگ کہتے ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے ان لوگوں کا چھوٹے صوبوں کے خلاف چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے، ہم ایسے لوگوں کو ملک کی تقدیر سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ سعید غنی نے احتجاجی جلسے کے دوران کہا کہ عمران خان سب کے نام رکھتے ہیں تو ہم نے ان کا نام ’وزیراعظم عمران خان انڈے والا‘ رکھا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف نعرے بھی لگوائے۔