counter easy hit

سعید اجمل دورہ زمبابوے سے بھی آؤٹ ہو گئے

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

کراچی : سعید اجمل کو دورہ زمبابوے کیلیے بھی زیرغور نہیں لایا جائے گا۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بتایا کہ آف اسپنر ووسٹر شائر کیلیے مکمل انگلش سیزن کھیلنا چاہتے ہیں، انھوں نے خود درخواست کی ہے کہ جب تک وہ اپنے ایکشن اور پرفارمنس سے مطمئن ہو کر خود کو دستیاب نہ ظاہر کریں سلیکشن پر غور نہ کیا جائے، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو قومی ٹیم میں ان کی واپسی اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ہوگی۔

وہ ان دنوں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے ساتھ اسپورٹس بائیومکینکس ماہر ڈاکٹر ہال ہورین سے بھی ہر 15روز میں مشاورت کرتے ہیں، ہارون رشید نے مزید بتایا کہ سلیکٹرز محمد عامر کی واپسی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم دیکھنا چاہتے کہ پانچ برس بعد ستمبر میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی پر وہ کیسی بولنگ کرتے ہیں۔