yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اداسی اور ڈپریشن آدھی موت کا جنم

Yes 1 Webmaster September 10, 2015 1 min read
Sadness
Share this:
Sadness
Sadness

تحریر: صبا عیشل، فیصل آباد
انسانی فطرت ہے کہ جذبوں کے بغیر جیا نہیں جا سکتا۔ خوشی ‘تاسف’شرمندگی ‘خوف’خیرت بوریت’بیزاری اور جیسے لاتعداد ایسے جذبات ہیں جن کے بغیر جینا ممکن ہی نہیں ہے۔ یہ تمام احساسات ایسے ہیں کسی شخص واقعے اور حالات کے تغیر کے مطابق انسانی جسم میں پیدا ہوتے ہیں اور حالات اور واقعات کے مطابق ذہن و دل پر مختصر یا زیادہ وقت کے لئے چھائے رہتے ہیں۔ لیکن ان سب کے درمیان ایک جذبہ ایسا بھی ہے جو ان تمام جذبوں سے زیادہ پر اثر اور دیرپا ہے’ وہ جذبہ ہے اداسی کا۔ اداسی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ “اداسی بے سبب نہیں ہوتی” ایک ریسرچ کے مطابق اداسی انسانی جذبات میں سب سے دیرپا ٹہرنے والا جذبہ ہے جو باقی جذبات و احساسات کی نسبت 240گنا زیادہ ٹہرتا ہے۔جس کا کم سے کم دورانیہ ١20 گھنٹے ہوسکتا ہے اور اکثر تو اداسی کی کیفیت ایک سے دو ہفتہ تک قائم رہتی ہے۔ شدید اداسی کی کیفیت اس سے بھی کہیں زیادہ وقت لے سکتی ہے اور بسا اوقات مسلسل اداس رہنے والے لوگ ڈپریشن کے مرض تک کا شکار ہوجاتے ہیں۔ جب کے اسکے مقابلے میں نفرت کا دورانیہ 60 گھنٹے اور خوشی کے مختلف جذبات کا دورانیہ صرف 35 گھنٹے ٹہرتا ہے۔

اداسی کا سبب ناامیدی ‘کسی قریبی شخص یا قیمتی چیز کا کھو جانا ‘ کوئی تکلیف دہ یاد یا واقعہ ہوسکتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق اداسی کا سبب اکثر ایسے لوگ ہوتے ہیں جو ہماری ذات کے سب سے قریب ہوتے ہیں یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن پر ہم خدا کی اور والدین کی ذات کے بعد سب سے زیادہ بھروسہ کرتے ھیں۔ لیکن زندگی کی شاہراہ پر چلتے چلتے اچانک ہماری ذات سے وابستہ قریبی لوگ ہمارا اعتبار اس بری طرح سے توڑدیں’ہماری ذات کی نفی کردیں یا ایسا ہی کوئی قریبی اہم ترین شخص ہم سے جدا ہوجائے تو ایسی صورتحال میں شدید ترین اداسی اور مایوسی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔مضبوط لوگ تو ایسی کیفیت سے جلد ہی باہر آجاتے ہیں اور ایسی باتوں کو قصہ پارینہ سمجھ کر آگے کی طرف قدم بڑھالیتے ہیں مگر حساس لوگ ایسے صدمات کا بہت گہرا اثر لیتے ہیں جس کا اثر انکے روز مرہ کے معمولات اور آس پاس کے لوگوں پر بھی پڑتا ہے۔ مسلسل خاموشی اور اور اداسی کا خول چڑھا لینے کی وجہ سے ایسے لوگ اندر ہی اندر ٹوٹتے رہتے ہیں اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایسے لوگ ڈپریشن کے مریض بن جاتے ہیں۔

اس مرض یا حالت کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیئے کیونکہ ایسی حالت میں متعلقہ شخص سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھودیتا ہے اور اسکا نتیجہ خودکشی بھی ہوسکتا ہے۔ بلکہ خودکشی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے تو خودکشی کی 100 فیصد وجہ ڈپریشن ہی ہے۔ علامات ڈپریشن شدید ترین اداسی یعنی اداسی کی کیفیت میں دلبرداشتہ ہونا ‘ تفریح میں کمی’ مایوسی’بے چینی ۔’ چڑچڑاپن’ بات بے بات غصہ آنا ‘فیصلہ کرنے میں مشکل ہونا’ بھوک کا کم یا زیادہ لگنا ‘نیند میں کمی ‘وزن کا تیزی سے بڑھنا یا کم ہونا’ سر میں مسلسل درد ہونا’ اعصابی تھکا محسوس کرنا شامل ہے۔ اگر ان میں سے چار سے پانچ علامات کسی شخص میں موجود ہوں تو اسکا مطلب ہے کہ ایسا شخص ڈپریشن کا شکار ہے۔

دنیا بھر میں ڈپریشن کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ڈپریشن کی ادوایات کے حصول کیلئے سالانہ 100 ارب ڈالر خرچ کیئے جارہے ہیں جو کہ ادوایات کیلئے خرچ کئے جانے والے کل تخمینے کا 22 فیصد ہے۔ اس کیفیت کو کیسے کم یا دور کیا جاسکتا ہے اس کے لئے ہم بہت سے ایسے طریقے اپنا سکتے ہیں جو ایسی صورتحال میں بہت کارآمد اور موثر ثابت ہوتے ہیں۔بعض اوقات اس طرح کی اداسی کا دورہ کسی شخص کی شخصیت کو نکھارنے کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ بلجیئم کی یونیورسٹی آف لیووین سے منسلک پروفیسر فلپ اور پروفیسر سسکیا لیور نے اس موضوع پر کافی تحقیق کی اور نتیجہ یہ نکالا دراصل اداسی کا ایک طویل دورانیہ انسان کو اس واقعہ پر سوچنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور آئندہ آنے والے وقت سے کیسے نمٹنا ہے اس کے لئے تیار کرتا ہے۔

اداسی یا ڈپریشن کی حالت میں اپنے قریبی دوستوں سے اظہار کرنا سب سے موثر عمل ہے۔ دوستوں یا قریبی رشتوں سے پریشانی کا اظہار نہ کرنا مزید تکلیف کا سبب ہوسکتا ہے۔ ایسی حالت میں میں انسان توڑ پھوڑ کے عمل سے گذر رہا ہوتا ہے اور اندرونی طور پر شدید تکلیف کا شکار ہوتا ہے۔ ضبط کے کڑے مراحل سے گذرتے ہوئے اگر انسان اپنی تکلیف کسی پر آشکار نہ کرے تو نتیجہ مایوسی اور ڈپریشن ہوسکتا ہے جو اکثرانسان میں مرنے کی خواہش پیدا کردیتی ہے اور انسان خوکشی پر محبور ہوجاتا ہے۔

بعض اوقات ایسی حالت میں ہم خود کو مصروف رکھنا چاہتے ہیں اور ذہنی تنا کے ساتھ ساتھ خود کو اعصابی تھکا کا بھی شکار ہو بیٹھتے ہیں۔ ایسی حالت میں خود کو مصروف رکھنا ایک اچھی اور مثبت کوشش ہے مگر کوشش کرنی چاہیئے کہ مصروفیت ایسی ہو جو جسمانی طور پر تھکاوٹ کا شکار نہ کرے۔ جیسے کتاب پڑھنا’ ہلکی پھلکی ورزش کرنا ‘دوستوں کی سنگت میں بیٹھنا وغیرہ ماہرین کے نزدیک اس طرح کی صورتحال میں اپنی تکلیف کا اظہار اگر لکھ کر کیا جائے تو اس سے بھی ذہنی تنا کافی حد تک کم ہوسکتا ہے. ڈپریشن کی حالت میں اکثر لوگ چھوڑدیتے ہیں یا کم کردیتے ہیں ایسا کرنا بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔

اگرچہ صدمے اور پریشانی کی حالت میں کھانے پینے کی خواہش ختم ہوجاتی ہے لیکن پھر بھی کوشش کرنی چاہیئے کہ ایسی صورتحال میں خود کو کھانے کیلئے آمادہ کریں۔ اگر آپ کو اپنے اداس ہونے کہ وجہ معلوم ہو تو تو مسئلہ کے حل پر غور کریں۔ اداسی کی حالت میں کمرہ بند کرکے نہ بیٹھیں اور نہ ہی اندھیرے میں بیٹھیں بلکہ لوگوں سے ملیں جلیں اور بات کریں۔ اداسی کو خود پر طاری نہ کریں بلکہ مسلسل مسکرانے کی کوشش کریں۔ ایک ریسرچ کے مطابق آپ اگر بہت خوش ہیں لیکن صرف کچھ منٹوں کیلئے رونے کی اداکاری کریں تو رونے کی کیفیت آپ پر حاوی ہوسکتی ہے بلکہ آپ کی آنکھوں میں آنسو تک آسکتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ بہت اداس اور مسلسل مسکرانے کی کوشش کررہے ہیں تو تھوڑی ہی دیر میں آپ کا موڈ پہلے سے بہت بہتر ہوسکتا ہے۔اگر مسلسل کوشش کے باوجود بھی آپ خود کو نارمل نہیں کر پارہے ہیں تو پھر کسی مستند ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔

تحریر: صبا عیشل، فیصل آباد
Writer Club (Group)
Email: urdu.article@gmail.com
Mobile No

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Islam
Previous Post ملت اسلامیہ کی بیداری مگر کب ؟ ؟ ؟
Next Post ماں
Mother

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.