counter easy hit

صادق آباد :زہریلے ٹماٹر کھانے سے چالیس گائیں ہلاک ہوگئیں

Sadiqabad: At least

Sadiqabad: At least

ٹرک اور ٹرالر میں تصادم سے زہریلی کھاد ٹماٹروں میں مکس ہوگئی ، زہریلے ٹماٹر کھانے سے 40 گائیں مرگئیں ، مالک غم سے نڈھال
صادق آباد (یس اُردو) صادق آباد کے نزدیک سنجر پور کے مقام پر ٹرک اور ٹرالر میں تصادم سے ٹرک پر لوڈ ٹماٹروں میں کھاد مکس ہوگئی ۔ زہریلے ٹماٹر کھانے سے چالیس گائے ہلاک ہوگئیں ۔ سنجر پور بائی پاس پر تیز رفتار ٹریلر نے ٹماٹروں سے لدے ٹرک کو ٹکر مار دی جس سے ٹرک میں لدے ٹماٹر زمین پر بکھر گئے ۔ ٹرالر کھاد سے لوڈ تھا جس سے نکلنے والی کھاد بھی ان ٹماٹروں میں مکس ہوجانے سے ٹماٹر زہریلے ہوگئے ۔ جائے حادثہ کے قریبی موجود گائے کے ریوڑ نے یہ ٹماٹر کھالئے جس پر ان کی حالت غیر ہوگئی ۔ مالک نے دم توڑتی گائے میں سے متعدد کو ذبح کردیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد شکیل احمد نے جانوروں کا گوشت تلف کرا دیا ۔ اپنے جانوروں کو مرتا دیکھ کر ریوڑ مالک لعل بخش غم سے نڈھال نظر آیا ۔ مالک کا کہنا تھا کہ مرنے والی گائے کی قیمت 35 لاکھ روپے تھی