counter easy hit

پاکستان کے اہم ترین شہر سے افسوسناک خبر

Sad news from Pakistan's most important city

حیدرآباد(ویب ڈیسک) جامشورو میں لونی کوٹ کے مقام پر برساتی پانی میں تین بہن بھائی ڈوب کرجاں بحق ہوگئے ، 7 سالہ بہن صحبت کو ڈوبتا دیکھ کر دونوں بھائی 8 سالہ نادر اور 11 سالہ گل شیر برساتی پانی میں کود پڑے اوربہن کوبچانے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی لاشیں پانی سے نکال کرسول اسپتال جامشورومنتقل کردی گئیں ۔ ٹنڈوالہ یار کے نیومدینہ کالونی کے رہائشی کمبل خان میئوکا 4سالہ بچہ شاہدکھیلتے ہوئے گندے نالے میں جاگراجس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔اطلاعملنے پرعلاقہ مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت بچے کی لاش گندے نالے سے نکال کرسول ہسپتال منتقل کردی جہان ضروری قانونی کارروائی کے بعدلاش ورثاکے حوالے کردی گئی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا کے تین اضلاع سے پولیو کے مزید پانچ کیس رپورٹ کرلئے ہیں جن سے صوبے میں سال رواں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 41 اور ملک بھر میں 53 تک پہنچ گئی،پولیو وائرس کا شکار ہونے والوں میں بنوں کی 3 بچیاں ، چارسدہ اورشمالی وزیرستان کے 2 بچے شامل۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کی پریس ریلیز کے مطابق بنوں میں تین، ضلع چارسدہ اور قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک ایک بچے میں پولیو کی تصدیق کی گئی ہےمتاثرین میں تین بچیاں اور دو بچے شامل ہیں ، صرف بنوں میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد21 ہوگئی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website