counter easy hit

افسوسناک خبر۔۔۔!!! قوم سے اپیل کر دی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ انکے بھائی نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کی جائے، لیگی کارکنان اور رہنماؤں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کل ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کریں اور پارٹی کے قائد کے لیے خصوصی دعا کریں۔ تفصیلات کے مطابق مسلملیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف میرے والد کی جگہ، بڑے بھائی اور میرے قائد ہیں، عوام انکی صحت کے لیے دعائیں کر رہی ہے جس پر میں پاکستانی عوام کا مشکور ہوں، مجھے یقین ہے کہ عوام کی دعاؤں سے نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے صحت کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر سامنے آئی تھی ، سابق وزیر اعظم کے پلیٹس لیٹس میں ایک ہی دن میں دوسری بار کمی دیکھنے میں آئی ہے، پلیٹس لیٹس ایک ہی دن میں ساتھ ہزار نیچے گر گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات آنا شروع ہوگئیں تھیں ، سابق وزیر اعظم کے پلیٹس لیٹس میں ساتھ ہزار تک کمی دیکھنے میں آئی ہے، اس حوالے سے اسلام آباد سے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو لاہور طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

آج نواز شریف کے مسوڑوں سے خون آنا شروع ہوا جس کے بعد نواز شریف کے دوسری مرتبہ ٹیسٹ کیے گئے جنکی رپورٹ آگئی ہے، رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹس لیٹس میں 7 ہزار کمی ہوئی ہے جو کہ گزشتہ روز خون لگنے سے 24 ہزار کے قریب پہنچے تھے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آابد سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کو لاہور طلب کر کے سابق وزیر اعظم کا علاج کرایا جائے۔ خیال رہے کہ ابھی سے کچھ دیر قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جو کہ سروس اسپتال میں زیر علاج ہیں انکی حالت مزید بگڑ گئی ہے اور انکے منہ سے خون آنا شروع ہوگیا ہے، خون میاں نواز شریف کے مسوڑوں سے آرہا ہے، اس حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے منہ سے خون آنا خطرے کی علامت ہے کیونکہ نواز شریف کے جسم میں خون ابھی بھی کم ہے ، ڈاکٹروں کا بورڈ نواز شریف کا طبی معائینہ کر رہا ہے، مسوڑوں سے خون آنے کے بعد ایک با پھر نواز شریف کے تمام ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جسکی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہین آسکی۔ اس حوالے سے سروس اسپتال میں موجود ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ نواز شریف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور شہباز شریف سمیت کئی لیگی رہنماء سروس اسپتال پہنچ چکے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی صحت کے ھوالے سے روپرٹ طلب کر تے ہوئے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ نواز شریف کے صحت کے حوالے سے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائے۔نواز شریف کی صحت کو لے کر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ نواز شریف جہاں چاہے گے پاکستان میں انکا علاج ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ نواز شریف کی صحت کو لے کر تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت یاب کریں ، اس موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بُزدار کو ہدایت کی گئی ہیں کہ فوری طور پر شریف فیملی سے رابطہ کر کے انکے تحفظات کو دور کیا جائے۔

Sad, News, Apeal, for, Prayers, for, Nawaz Sharief, througout, country

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website