counter easy hit

کیلیفورنیا : جنگل میں لگی آگ اب تک کتنی جانیں نگل چکی ہے ؟ افسوسناک خبر

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگل میں لگی آگ نے ایک ہی کار میں سوار5افرادسمیت 9لوگوں کی جان لے لی۔6 ہزار سے زائد مکان خاکستر ہو گئے ۔ شمالی کیلیفورنیا کی پولیس نے بتایاہے کہ مرنے والے 9افراد میں سے ایک کی نعش گھر سے ملی جبکہ پانچ افراد ایک گاڑی میں جل کرہلاک ہوئے۔35افراد لاپتہ ہیں، کئی فلمی ستاروں کے گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آنے کاخدشہ ہے جس کے سبب لیڈی گاگا، وِل سمتھ اور کمِ کارڈیشن سمیت ہالی وڈ کی کئی اہم شخصیات سمیت ڈھائی لاکھ افراد سے گھرخالی کرالئے گئے ۔کیلیفورنیامیں3 مختلف مقامات پرایک ساتھ لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔پولیس حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ آبادی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ قصبے پیراڈائزسے 26ہزارافراد کو ہنگامی بنیادوں پر نقل مکانی کرناپڑی۔ یہ قصبہ خاکستر ہوگیا، دوروز سے لگی آگ نے اب تک ایک ہزار سے زائدمکانات، کئی سکولوں اور ہسپتالوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا ،ہالی ووڈ شخصیات کے محل نماگھربھی آگ کی لپیٹ میں آرہے ہیں، کیٹ لین جینر کاگھرآگ کی نذرہوگیا۔ کیلیفورنیا سے آن لائن کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی خطرناک آگ ہالی وڈ اسٹارز کے محل نما گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جنگلات میں لگی آگ نے لاس اینجلس کاؤنٹی کے نواحی علاقوں کا بھی رخ کرلیا، جس سے ہولی وڈ فلموں کے سٹوڈیوز اور سٹارز کے محل نما گھروں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا۔ آگ لاس اینجلس کے ساحلی شہر مالیبو تک جا پہنچی ہیں، جہاں متعدد معروف اداکاروں، فلم سازوں اور ٹی وی سٹارز کے گھر موجود ہیں۔خطرناک آگ کے مالیبو پہنچنے کے بعد معروف ٹی وی سٹار کم کارڈیشین، پاپ سٹار لیڈی گاگا، اداکار اسکاٹ بائیو، رین ولسن اور فلم ساز گلیرمو ڈیل ٹورو سمیت متعدد سٹارز نے علاقے کو چھوڑ دیا ہے۔ ہولی وڈ سٹارز نے جلدی میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث اپنے گھریلو گھوڑوں کے ذریعے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی۔ سابق اولمپیئن اور ٹی وی سٹار کیٹلن جینر کا گھر بھی آگ میں جل کر خاکستر ہوگیا۔تاہم کیٹلن جینر نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں بتایا کہ وہ خود محفوظ ہیں۔دوسری جانب متعدد شوبز شخصیات نے خطرناک آگ سے اپنے متاثرہ ہونے کی اطلاع دیے جانے سمیت اپنی باحفاظت نقل مکانی کی اطلاع بھی دی۔