counter easy hit

رینجرزتوسیع :وزیر اعظم آپشنز کے باوجود سیاسی حل چاہتے ہیں

Rynjrztusya PM options still want a political

Rynjrztusya PM options still want a political

وزیر اعظم نواز شریف اپنی حکومت کومشکلات سے بچانے کیلئے مسئلے کا حل سیاسی طورپر نکالنا چاہتے ہیں
اسلام آباد (یس اُردو) وفاقی حکومت سندھ میں گورنر راج کا نفاذ آخری آپشن کے طور پر استعمال کرے گی اس سے قبل آئین کے آرٹیکل 245 کا استعمال کر کے سندھ میں ایمرجنسی لگائے جانے کا آپشن موجود ہے جس کے تحت وفاقی حکومت براہ راست سندھ حکومت کے لئے احکامات جاری کر سکتی ہے ۔آرٹیکل 149،148 کے تحت صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہے ۔ ذرائع کو معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے پاس سندھ میں رینجرز تعیناتی کی مدت، اختیارات میں توسیع کے لئے اینٹی ٹیرر ازم ایکٹ ، پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کے آپشن موجود ہیں جن کے ذریعے حکومت فوری طور پر مسئلے کا حل نکال سکتی ہے ، ان اقدامات کے باوجود سندھ حکومت عدم تعاون کرتی ہے تو پھر گورنر راج لگایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس کے بعد سندھ حکومت رینجرز اختیارات میں توسیع کیلئے راضی دکھائی دے رہی ہے ، ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی طرح حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) بھی اس مسئلے پر تقسیم دکھائی دیتی ہے جس میں ایک موثر گروپ اوربعض اہم وزراء پیپلز پارٹی کی حکومت ختم کر کے گورنر راج لگانے کے زبردست حامی ہیں جبکہ وزیر اعظم کے قریبی وزراء ، وزیر اعظم کے موڈ کو دیکھتے ہوئے گورنر راج کے مخالف ہیں ۔
وزیر اعظم نواز شریف اپنی حکومت کومشکلات سے بچانے کیلئے مسئلے کا حل سیاسی طورپر نکالنا چاہتے ہیں ۔