counter easy hit

ریان ایئر کی پرواز، سواریوں کو ایئر پورٹ پر چھوڑ کر سپین پہنچ گئی

Ryan Air

Ryan Air

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) مقامی اخبار کے مطابق گوادالاخارا ، میڈریڈ کے 39 طلباء اور 4 اساتذہ پر مشتمل گروپ کو ڈبلن کے دورہ سے واپسی پر بورڈنگ کارڈ ہونے کے باوجود ریان ایر نے جہاز پر چڑھانے سے انکار کر دیا۔

اور مسافروں کو ڈبلن چھوڑ کر سپین پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سکول کی جانب سے تعلیماتی دورہ پر گیا یہ، گروہ جب ایر پورٹ پہنچا تو عملہ کی ہڑتال کے باعث ان کے سامان کو سکین کرنا ممکن نہیں تھا۔ جس پر گروہ نے اپنا سامان جہاز کےاندر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

جس پر انہیں اپنے بیگوں میں سے مائع اشیاء کو نکال کر ضائع کرنا پڑا۔ جس پر وقت صرف ہوا۔ جب یہ گروہ بورڈنگ کیلئے پہنچا تو جہاز سامنے موجود ہونے کے باوجود اور بورڈنگ کارڈ پاس موجود ہونے کے باوجود ان بچوں کو جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا گیا جہاز بعد ازاں آدھا گھنٹہ تک ایر پورٹ پر موجود رہا۔

بالآخر، طلباء نے رات ڈبلن میں گذارنے کے بعد اگلی صبح، دو گروہوں میں تقسیم ہو کر میڈریڈ اور الیکانتے کی پروازوں کے ذریعہ سپین پہنچ گیا۔ ابھی تک ایر لائن کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔