counter easy hit

جی 7 میں روس کی واپسی یوکرائنی تنازعے سے مشروط ہے، جرمنی

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ جی سیون میں روس کی واپسی یوکرائنی تنازعے میں بہتری کے آثار سے مشروط ہے۔انجیلا میرکل Russia's return to the G7 is subject to a Ukrainian conflict, Germanyنے کینیڈا کے مقام لا مالبائی میں جی سیون سمٹ کے اجلاس میں شریک ہونے سے قبل رپورٹرز پر واضح کیا کہ گروپ کے اراکین روس کی واپسی پر متفق ہیں لیکن یوکرائنی بحران میں واضح پیش رفت سے قبل یہ ممکن نہیں۔انہوں نے اٹلی، برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں سے کانفرنس میں ملاقات کے بعد یہ بیان دیا۔میرکل کا بیان امریکی صدر کے اُس بیان کے جواب میں ہے جس میں انہوں نے جی سیون میں روس کی واپسی کا کہا تھا۔