counter easy hit

روسی طیاروں نے داعش کے بجائے شامی حزب اختلاف کو نشانہ بنایا: جان کیری

Russian planes bombed the Kerry

Russian planes bombed the Kerry

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے روسی طیاروں کے حملوں میں داعش کے بجائے اعتدال پسند شامی حزب اختلاف کو نشانہ بنائے جانے پر صدر ولادیمیر پیوٹن کو تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔
ماسکو :(یس اُردو) روس کے دارالحکومت میں اپنے ہم منصب سرگئی لاروف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کیری نے کہا روسی طیاروں نے داعش کی بجائے اعتدال پسند شامی حزب اختلاف کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں نے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا دہشتگرد تنظیموں کی فہرست تیار کر رہے ہیں۔ شامی حزب اختلاف کے رہنماؤں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی بنا رہے ہیں جو شامی حکومت سے مذاکرات کرے گی۔ سرگئی لاروف نے وزیر خارجہ کیری سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیو یارک میں ہونے والے مذاکرات میں مزید پیش رفت کی امید رکھتے ہیں۔