counter easy hit

روس ، کورونا کے دوران فوجی پریڈ، صدر پیوٹن اہم ترین ووٹنگ سے پہلے پاور شوکروا کر عوامی رائے پراثرانداز ہونا چاہتے ہیں

اسلام آباد(یس اردو نیوز) کورونا کے باعث پوری دنیا میں تمام قسم کی سرگرمیاں معدوم ہوجانے کے باوجود روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں سوویت افواج کی نازی جرمنی کے خلاف تاریخی فتح کا جشن منارہے ہیں۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق روس میں روزانہ ہی کورونا کے ہزاروں نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ تاہم حکومت کا اصرار ہے کہ ان میں کمی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریبات کے موقع پر حفاظتی ہدایات پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔ ناقدین کے مطابق ”وکٹری ڈے پریڈ‘‘ کی تقریبات کو ملک میں اہم آئینی تبدیلیوں سے متعلق عوامی رائے دہی سے محض ایک دن پہلے منعقد کرنے کے پیچھے صدر ولادیمیر پوٹن کے سیاسی مقاصد ہیں۔ ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں منعقد ہونے والی پریڈ میں چودہ ہزار فوجی، دو سو سے زائد بکتر بند گاڑیاں اور پچھتر ہوائی جہاز روس کی فوجی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب میں شرکت کے لیے تیرہ ملکوں کے اعلیٰ سطحی نمائندے ماسکو پہنچے ہوئے ہیں۔ پریڈ میں بھارت، بیلاروس، آرمینیا اور منگولیا کے فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ صدر پوٹن اس موقعے کو اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اس پریڈ کا انعقاد نو مئی کو ہونا تھا لیکن حکومت نے کورونا کو جواز بتا کر اسے ملتوی کیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب حکومت کورونا وبا پر ابھی تک قابو نہیں پاسکی، فوجی پریڈ کا انعقاد غیرذمہ داری کا مظاہرہ ہے۔ جمعرات 25 جون کو ملک گیر ووٹنگ میں اگر صدر پوٹن کی تجویز کردہ ترامیم منظور ہو جاتی ہیں تو وہ مزید سولہ سال اقتدار میں رہ سکیں گے۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ حکومت نے پریڈ کے لیے سوچ سمجھ کر آج کے دن کا انتخاب کیا اور اس کا مقصد ووٹنگ سے پہلے لوگوں میں جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ پوٹن کے اقتدار میں طوالت کے حق میں ووٹ دیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق صدر پوٹن کی عوامی مقبولیت میں کمی آئی ہے، تاہم روس کے سیاسی نظام پر اب بھی ان کی گرفت مضبوط ہے۔ قوی امکان ہے کہ انہیں کل کے ووٹ میں مطلوبہ نتائج حاصل ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ پریڈ دوسری عالمی جنگ میں سوویت یونین کے ہاتھوں نازی جرمنی کی شکست کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریبات کا حصہ ہے۔دوسری عالمی جنگ کے دوران کوئی دو کروڑ ستر لاکھ سوویت شہری مارے گئے تھے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مطابق اس جنگ کے دوران سوویت افواج کی قربانی اور جیت روسی قوم کے لیے ایک ”مقدس یاداشت‘‘ ہے۔

RUSSIAN, PARADE, AND, POLITICAL, AIMS, OF, PRESIDENT, PUTIN

ARMY PARADE DURING, PANDEMIC

اس پریڈ کا انعقاد نو مئی کو ہونا تھا لیکن حکومت نے کورونا کو جواز بتا کر اسے ملتوی کیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب حکومت کورونا وبا پر ابھی تک قابو نہیں پاسکی، فوجی پریڈ کا انعقاد غیرذمہ داری کا مظاہرہ ہے۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق صدر پوٹن کی عوامی مقبولیت میں کمی آئی ہے، تاہم روس کے سیاسی نظام پر اب بھی ان کی گرفت مضبوط ہے۔ قوی امکان ہے کہ انہیں کل کے ووٹ میں مطلوبہ نتائج حاصل ہو جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website