counter easy hit

روس : چور نے دکان کی چھت میں سوراخ کیا پھر خود پھنس گیا

Russia: The thief made a hole

Russia: The thief made a hole

ماسکو …… روس میں ایک اناڑی شخص نے چوری کیلئے دکان کی چھت میں سورا خ کیا اور پھر خود ہی پھنس گیا ،اس چور کی کارروا ئی پر کہا جاسکتا ہے کہ لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا ۔روسی ریاست سائبیریا کے نواحی قصبے میں چور نے سوراخ کرکے دکان میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہ سوراخ میں پھنس کر رہ گیا ۔پولیس کے مطابق الارم بجنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چور کو مصیبت سے نجات دلائی اور گرفتار کرکے چور کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے جیل بھیج دیا ۔روسی پولیس نے اس پورے عمل کی وڈیو بھی جاری کردی ہے۔