counter easy hit

روس: جاسوسی کا الزام، یوکرین کے صحافی کو 12 سال قید کی سزا

ماسکو: روس کی عدالت نے ریاستی سطح پر جاسوسی کے الزام میں یوکرین کے صحافی کو 12 سال قید کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق رومن سوشینکو Russia: accused of spying, Ukraine's sentence sentenced to 12 yearsنامی یوکرینی صحافی کو روس کے دار الحکومت ماسکو سے 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاریی تھی اور آج انہیں روسی عدالت نے بارہ برس قید کی سزا سنا دی ہے۔روسی میڈیا کا کہنا ہے رومن سوشینکو یوکرین کا صحافی ہے جو مسلسل روس کے خلاف یوکرین کی فوجی انٹیلی جنس کے لیے کام کرتا تھا اور خفیہ معلومات فراہم کرتا تھا بعد ازاں روسی انٹیلی جنس نے بھی اس پر نظر رکھی اور پھر گرفتاری عمل میں آئی۔روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی صحافی کئی برس تک یوکرین کی سرکاری نیوز اینجنسی کے لیے کام کرتے رہے ہیں، وہ فرانس کے دار الحکومت پیرس سے ماسکو پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب یوکرینی حکام کی جانب سے سزا کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس فیصلے کو سیاسی اور بددیانتی پر مبنی قرار دیا ہے، یوکرین کا کہنا ہے کہ ہم ایسی سیاسی کارروائیوں پر مشتمل فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیںصحافی کے وکیل ’مارک فیجن‘ کا فیصلے سے متعلق کہنا تھا کہ رومن سوشینکو ایک معصوم اور بے گناہ صحافی ہیں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے اور جلد فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔