برج ٹاؤن…….جارح مزاج اوپننگ بلے بازکرس گیل اور آل راؤنڈر آندرے رسل کی ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے،وہ بھارت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کے سلسلے میں مصروف ہیں جبکہ گیل اور رسل ٹی ٹونٹی کے خطرناک پلیئرز ہیں اور دونوں کا تجربہ بھی زیادہ ہے اسلئے دونوں کوا سکواڈ میں شامل کرنے پر غور جاریہے،تاہم حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کو میگا ایونٹ میں گروپ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔