counter easy hit

عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کی آبائی علاقے میں تدفین

کراچی: ایک عہد سازشخصیت، قوم پرست رہنما اور عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو کو جنگ شاہی پلیجو ہاؤس میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز Ruling in the native area of ​​Pokhara Pooja Rasool Bukhariجنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو کی نماز جنازہ جنگ شاہی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، وکلا اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے آخری دیدار کیلئے خواتین کی بھی بڑی تعداد پہنچی، سیکڑوں سندھیانی تحریک کی کارکنوں نے کندھا بھی دیا۔ بزرگ سیاستدان کو نمازجنازہ کے بعد گاؤں منگر خان پلیجو میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔سینئر سیاستداں اور قوم پرست رہنما رسول بخش پلیجو گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، وہ دل اور سانس کے عارضے میں مبتلا تھے۔ رسول بخش پلیجو نے اپنے سیاسی کیریئر کے 10 سال ملک کی مختلف جیلوں میں گزارے۔ انہوں نے سندھی زبان میں 26 کتابیں لکھیں۔