counter easy hit

ہالی ووڈ فلم ’دی فیٹ آف دی فیورس‘ کا باکس آفس پر راج

ایکشن، کرائم اور تھرل سے بھری ہالی ووڈفلم ’دی فیٹ آف دی فیورس‘ باکس آفس پر چھا گئی، ساڑھے 10 ارب روپے کما کر نیا اوپننگ ویک اینڈ ریکارڈ قائم کردیا۔’دی باس بے بی‘ دوسرے اور’ بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘ تیسرے نمبر پر رہی۔

Rule on the box office of hollywood film 'The fast and the furious'

Rule on the box office of hollywood film ‘The fast and the furious’

فلم’فیٹ آف دی فیوریس‘ کی کہانی کے مطابق ایک پراسرار خاتون ون ڈیزل کو جرائم کی دنیا میں لے کر آتی ہے اور اسے باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملتا جبکہ ڈوم کی دغا بازی کے باعث دیگر ساتھیوں کو ایسی آزمائش کا سامنا ہوتا ہے، جو پہلے کبھی سامنے نہیں آئی تھی ۔ ایف گرے کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں چارلیز تھیرون اور ون ڈیزل کے ساتھ ساتھ ڈیوائن دی راک جانسن اور جیسن اسٹاٹم اہم کرداروں میں ہیں ۔ اس ہفتے ٹاپ سے نمبر ٹو پر آنے والی’دی باس بے بی‘ کی کہانی ایک 7 سالہ بچے کے بارے میں ہے، جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں ۔ یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے ناز نخرے اُٹھواتے ہیں، جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے ناپسند کرنے لگتا ہے ۔ چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لیے گھومتا بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا اور اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہ مانتا، فلم اس ہفتے صرف 1 ارب 62 کروڑ روپے کماسکی ۔ فلم ’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘ نے اس ہفتے باکس آفس پر مزید نیچے آگئی اور 1 ارب 42 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔

فلم کی کہانی ایسے شہزادے کے بارے میں ہے جو بوڑھی پری سے بدتمیزی کے بعد سزا کے طور پر بھیڑیے میں بدل جاتا ہے، دوبارہ انسان بننے کے لیے ضروری ہوتا ہے کوئی لڑکی شہزادے سے اسی روپ میں سچے دل سے اظہار محبت کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website