counter easy hit

پنجاب کے 450 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا ڈرافٹ تیار

 Rs 450 billion

Rs 450 billion

نئے مالی سال کے لئے پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔ ترقیاتی بجٹ کا حجم چار سو پچاس ارب روپے ہو گا۔
لاہور: (یس اُردو) مالی سال 17۔2016ء کے بجٹ کی تیاری جاری ہے۔ مجوزہ ترقیاتی بجٹ میں سب سے زیادہ سڑکوں کی تعمیرات کے لئے ستر ارب روپے رکھے جا رہے ہیں جبکہ کسان پیکج کے لئے 50 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔ شعبہ تعلیم کے لئے 42 ارب روپے کی تجویز ہے جس میں لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے چھ ارب، صحت کے ترقیاتی پروگرام کے لئے چھبیس ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی فنڈز کی مد میں تیس ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ توانائی کی مد میں اٹھارہ ارب جبکہ آبپاشی پر چالیس ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے۔ زراعت کے لئے بارہ ارب روپے، شہری ترقی کے لئے سولہ ارب اور ٹرانسپورٹ کی مد میں بتیس ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔صاف پانی کے لئے تیس ارب خرچ کرنے کی تجویز ہے۔ پنجاب پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول پراجیکٹ کے لئے تیرہ ارب جبکہ کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹوٹ ہسپتال کے لئے دس ارب روپے خرچ ہوں گے۔ صوبے بھر میں ایک سو بیالیس نئے پروگراموں پر ستر ارب روپے سے زائد کا بجٹ خرچ کیا جائے گا۔