counter easy hit

صنعتوں کیلئے بجلی 3روپے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Rs 3 per unit cost

Rs 3 per unit cost

اسلام آباد……وزارت پانی وبجلی نے وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق صنعتوں کیلئے بجلی 3روپے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جنوری سے نافذ العمل ہو گا۔
ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے صنعتی شعبے کیلئے بجلی سستی کر کے اسے مقابلے کی دوڑ میں دنیا کے دوسرے ممالک کے برابر لانے کیلئے صنعتی شعبے کیلئے بجلی تین روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا ، ترجمان کے مطابق ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ صنعتی صارفین سے یکم جنوری سے کم کیئے گئے بجلی نرخوں وصولیاں کریں۔حکام وزارت پانی وبجلی کے مطابق اس وقت ملک میں صنعتوں کیلئے بجلی کا فی یونٹ اوسطا 14روپے تک ہے جو کمی کے بعد 11روپے پر آجائے گا ۔