counter easy hit

تبدیلی والے اگر بھیک مانگیں توقوم کی غیرت و حمیت پر حف نہیں آتا ہمارا قومی بیانیہ یوٹرن زندہ قوم ہے، روحی بانو

تبدیلی والے اگر بھیک مانگیں توقوم کی غیرت و حمیت پر حف نہیں آتا ہمارا قومی بیانیہ یوٹرن زندہ قوم ہے، روحی بانو

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ویمن ونگ کی صدر محترمہ روحی بانو نے حکومت کے بدلتے ہوئے قومی بیانیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی والے اگر بھیک مانگیں تو وہ جائز کیسے ہوجاتی ہے اور اب تو عرب شہزادوں کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دے دی گئی اب ہمارے معصوم پرندوں کے شکار پر ان کی قومی غیرت نہیں جاگے گی یا وہ بھی جائز قرار دے دیا جائیگا۔ اگر برادر ملکوں کیساتھ پیپلز پارٹی یا دوسری جماعتیں رابطہ کریں تو وہ عزت وغیرت کا مسئلہ بن جاتا ہے ۔

کہاں ہیں وہ اینکرز اور صحافی حضرات جو پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف طاقت ور مافیا بن چکے تھے جنہوں نے پیپلز پارٹی حکومت کے ہر مثبت اقدام کو سبوتاژ کر کے درست سمت میں ترقی کو متاثر کیا آج دس سال قوم کو اندھیرے اور گیس سے محرومی دینے کے ذمہ دار وہی مافیاز ہیں جو پیپلز پارٹی کو رینٹل پاور اور دوسرے قومی اہمیت کے منصوبوں کیخلاف سو موٹو کی حمایت کرتے رہے۔

ہم زندہ قوم ہیں ہمارا بیانیہ بدلنا نہیں چاہیے۔ ہماری سمت درست ہونی چاہیے اور پھر ہمیں اس درست سمت میں پورے تن من دھن کی ساتھ مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے آج ہمارا قومی بیانیہ یوٹرن کیسے ہوگیا کیا یہ زندہ قوموں کی نشانی ہے

ROOHI BANO, PRESIDENT, PPP, WOMEN WING, FRANCE