counter easy hit

روم کی خاتون صحافی فرانسسکا مارینو کی سامنے آ گئی

راولپنڈی: بھارت کے پاکستانی حدود میں فضائی حملے کی تائید کرنے والی اطالوی خاتون صحافی فرانسسکا مارینو کی اصلیت کھل کر سامنے آ گئی، تفصیلات کے مطابق روم کی خاتون صحافی فرانسسکا مارینو کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے حقیقی طور 26 فروری کو بالا کوٹ میں کارروائی کے دوران 170 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ خاتون صحافی کے اس دعویٰ پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ردعمل بھی آگیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کو انجوائے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے اپنے ٹویٹ میں بھارتی میڈیا سے کہا کہ ایک ایسے فریب کا لطف اٹھاتے رہیں جو غیر حاضری میں گھڑا گیا ہے۔ ہم یہ دعویٰ کرنے والی خاتون صحافی کو اچھی طرح جانتے ہیں، اس کی کتاب ’اپو کالپس پاک‘ بھارت میں ہی شائع ہوئی تھی۔ ہمیں یہ بھی پتا ہے کہ موصوفہ بھارتی اخبار فرسٹ پوسٹ کیلئے لکھتی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فرانسسکا مورینا نے 2011 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن اسے یہاں سے بھگادیا گیا تھا۔ امید ہے کہ وہ سیاسی پارٹی ان کی تازہ کاوش کو دیکھے گی جس کیلئے وہ کام کرتی ہیں۔