counter easy hit

رومانس اور کامیڈی سے بھر پور فلم “ایکسیڈینٹل لو”کا پہلا ٹریلر جاری

Accidental love

Accidental love

لاس اینجلس (یس ڈیسک) رومانس اور کامیڈی کے دیوانوں کیلئے مزاح سے بھرپور فلم ایکسیڈینٹل لو کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈیوڈ او رسل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ایک ویٹریس کے گرد گھومتی ہے جو ایک نوجوان سینیٹر کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں جسیکا بیل، جیک گلینہال ،کیتھرین کینر، جیمز مارسڈین، بل ہیڈر اور ٹریسی مارگن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ڈیوڈ او رسل کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم 20 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔