counter easy hit

راکٹ فلائٹ ہے یا اسکائی ڈائیونگ

کچھ انوکھا کرنےکی خواہش میں انسان بعض اوقات ایسے ایسے کارنامے انجام دے ڈالتا ہے کہ توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔

Rocket is flight or sky divingایسا ہی کچھ ان امریکی نوجوانوں نے کیا اور ہزاروں فٹ بلندی سے راکٹ اُٹھا کر کود گئے۔ اسکائی ڈائیونگ کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے یہ نوجوان راکٹ کا ماڈل اُٹھا کرجہاز سے کودے اور آسمان کی بلندیوں کو چیرتے ہوئے زمین کی جانب سفر شروع کر دیا۔

اس مظاہرے کے دوران یہ تمام اسکائی ڈائیورز اپنے ہیلمٹ میں نصب کیمرے سے یہ یادگار مناظر محفوظ کرتے رہے جبکہ ایڈونچر کا شوق بھی پورا کیا۔ منچلوں کی یہ انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب دیکھی اور پسند کی جا رہی ہے۔