counter easy hit

شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتیں جاری ہیں

robbery and theft

robbery and theft

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتیں جاری ہیں، قصبہ شرقپور میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر دکاندار محمد یوسف اور اسکے دوست سرفراز کو فائرنگ کرکے لہولہان کرڈالا اور فرار ہوگئے، گاؤں پھیریانوالہ میں چار ڈاکو محنت کش محمد افضل کے گھر میں داخل ہو کر وہاں سے تین تولے طلائی زیورات اور ساڑھے سات ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، لاہور روڈ پر میاں کالونی میں بنک کے قریب دو ڈاکو موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد مجتبیٰ مہندی سے پانچ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، فیروزوالہ کے نزدیک تین ڈاکو محنت کش اصغر علی سے 36ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، مریدکے کے قریب چار ڈاکوؤں نے گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی پک اپ کو روک کر اس میں سوار تاجر امیر حمزہ سے چار لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے۔