counter easy hit

رمبلہ روال کے نزدیک ایک کھلے پلاسہ میں کرکٹ گراؤنڈ بن رہا ہے جہاں پاکستانی بچے آسانی سے کرکٹ کھیل سکیں

Barcelona

Barcelona

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان سے) بارسلونا سینٹر کے علاقے ’’سیوتات بیا ‘‘ کی ضلعی انچارج اور کونسلر گالاپن نے گزشتہ روز اپنے اعزاز میں ذیشان کبابش ریسٹورنٹ پپر دئیے گئے ظہرانے میں اعلان کیا کہ بلدیہ بارسلونا جلد رمبلہ روال کے نزدیک ایک کھلے پلاسہ میں کرکٹ گراؤنڈ بنارہی ہے جہاں پاکستانی بچے آسانی سے کرکٹ کھیل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کی جانب ہماری توجہ ادارہ ہم وطن کے چیف ایڈیٹر جاوید مغل نے ایک پروگرام میں دلوائی تھی جس میں بارسلونا کی میئر آداکولاؤ بھی شریک تھیں۔یادرہے کہ ماضی میں پاکستانی بچوں کو بارسلونا سینٹر میں کرکٹ کھیلنے پر گواردیا اربانا کی جانب سے جرمانوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

بارسلونا سینٹر میں کرکٹ گراؤنڈ رمبلہ روال سے متصل گلی میں بنگالیوں کی مسجد کے سامنے پلاسے میں بنانے کا منصوبہ ہے۔اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستانی بچے بارسلونا سینٹر میں آزادانہ طور پر اپنے من پسند کھیل کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔